BR100 Increased By (0.17%)
BR30 Increased By (0%)
KSE100 Increased By (0.15%)
KSE30 Increased By (0.15%)
BAFL 55.70 Decreased By ▼ -0.07 (-0.13%)
BIPL 24.50 Increased By ▲ 0.17 (0.7%)
BOP 28.80 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
CNERGY 12.91 Increased By ▲ 0.11 (0.86%)
DFML 16.00 Decreased By ▼ -0.08 (-0.5%)
DGKC 182.06 Decreased By ▼ -0.34 (-0.19%)
FABL 91.50 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
FCCL 51.90 Decreased By ▼ -0.09 (-0.17%)
FFL 14.06 Increased By ▲ 0.04 (0.29%)
GGL 20.16 Increased By ▲ 0.06 (0.3%)
HBL 290.60 Increased By ▲ 1.16 (0.4%)
HUBC 194.29 Increased By ▲ 1.05 (0.54%)
HUMNL 9.41 Increased By ▲ 0.20 (2.17%)
KEL 5.91 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 25.64 Decreased By ▼ -0.18 (-0.7%)
MLCF 89.87 Decreased By ▼ -0.58 (-0.64%)
OGDC 301.94 Decreased By ▼ -0.31 (-0.1%)
PAEL 33.75 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
PIBTL 13.80 Increased By ▲ 0.09 (0.66%)
PIOC 231.50 Increased By ▲ 0.42 (0.18%)
PPL 219.74 Increased By ▲ 0.49 (0.22%)
PRL 106.54 Increased By ▲ 2.78 (2.68%)
SNGP 90.50 Increased By ▲ 0.37 (0.41%)
SSGC 23.11 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.10 Decreased By ▼ -0.13 (-1.8%)
TPLP 11.86 Decreased By ▼ -0.01 (-0.08%)
TRG 56.83 Increased By ▲ 1.36 (2.45%)
UNITY 8.05 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.02 (-2.04%)
پاکستان

وزیراعظم کا غذائی تحفظ یقینی بنانے کیلئے زرعی شعبے میں جدت لانے پر زور

  • حکومت زرعی پیداوار بہتر بنانے کے لیے سائنسی تحقیق اور تکنیکی ترقی کو کسانوں کے روایتی علم اور عملی تجربات کے ساتھ مربوط کر رہی ہے، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے سائنسی تحقیق، تکنیکی جدت اور کسانوں کی بہتر معاونت کے ذریعے پاکستان کے زرعی اور غذائی شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

عالمی یوم خوراک کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن 16 اکتوبر کو ’’آج جدت لائیں، کل کو غذا فراہم کریں‘‘ کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، پانی کی قلت، زمین کی زرخیزی میں کمی، پیداواری لاگت میں اضافہ اور غذائی رسد کے نظام میں رکاوٹیں غذائی تحفظ کے لیے اہم چیلنجز ہیں۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ مضبوط اور بدلتے حالات کا مقابلہ کرنے والے زرعی نظام کی تشکیل اور موجودہ و آئندہ نسلوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدت اور جدید ٹیکنالوجی ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی پیداوار بہتر بنانے کے لیے سائنسی تحقیق اور تکنیکی ترقی کو کسانوں کے روایتی علم اور عملی تجربات کے ساتھ مربوط کر رہی ہے۔

شہباز شریف نے قومی زرعی و غذائی تحفظ کونسل کے قیام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد بہتر بیجوں پر تحقیق، زرعی مشینری کے استعمال، ڈیجیٹل نظام، آب پاشی کے مؤثر طریقوں اور کسانوں کے منڈیوں سے روابط مضبوط بنانے سمیت قومی سطح پر مربوط کوششوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نجی بینکوں کے تعاون سے چھوٹے کسانوں کو سستے قرضوں کی فراہمی کو بھی ترجیح دے رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غذائی تحفظ کا تعلق صرف خوراک کی دستیابی سے نہیں بلکہ اس کی غذائیت کے معیار سے بھی ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت ذخیرہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا رہی ہے اور زرعی مصنوعات کی پراسیسنگ کی سہولتوں میں اضافہ کر رہی ہے تاکہ پیداوار کا ضیاع کم کیا جاسکے، اس کی قدر میں اضافہ ہو اور برآمدات کے مواقع بہتر بنائے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ فصلوں، حلال گوشت اور ماہی گیری سمیت پاکستان کے زرعی وسائل سے بہتر استفادہ کرکے برآمدات بڑھانے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں، کسانوں، محققین، نجی شعبے، ترقیاتی شراکت داروں اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ ایک مضبوط، جامع اور پائیدار غذائی نظام کے قیام کے لیے مل کر کام کریں۔

Comments

200 حروف