BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.8%)
KSE100 Increased By (0.39%)
KSE30 Increased By (0.35%)
BAFL 55.91 Increased By ▲ 0.72 (1.3%)
BIPL 24.17 Decreased By ▼ -0.28 (-1.15%)
BOP 28.61 Decreased By ▼ -0.21 (-0.73%)
CNERGY 12.72 Increased By ▲ 0.43 (3.5%)
DFML 16.15 Decreased By ▼ -0.08 (-0.49%)
DGKC 182.00 Increased By ▲ 0.12 (0.07%)
FABL 91.58 Increased By ▲ 0.19 (0.21%)
FCCL 51.49 Decreased By ▼ -0.29 (-0.56%)
FFL 14.11 Increased By ▲ 0.18 (1.29%)
GGL 19.13 Increased By ▲ 1.07 (5.92%)
HBL 286.98 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
HUBC 191.00 Decreased By ▼ -1.48 (-0.77%)
HUMNL 9.14 Decreased By ▼ -0.26 (-2.77%)
KEL 5.97 Increased By ▲ 0.12 (2.05%)
LOTCHEM 26.40 Increased By ▲ 0.34 (1.3%)
MLCF 89.95 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
OGDC 301.39 Increased By ▲ 2.43 (0.81%)
PAEL 33.60 Increased By ▲ 0.10 (0.3%)
PIBTL 13.73 Decreased By ▼ -0.04 (-0.29%)
PIOC 230.99 Increased By ▲ 0.52 (0.23%)
PPL 217.88 Increased By ▲ 0.45 (0.21%)
PRL 98.56 Increased By ▲ 5.37 (5.76%)
SNGP 90.00 Increased By ▲ 0.27 (0.3%)
SSGC 22.70 Increased By ▲ 0.12 (0.53%)
TELE 7.08 Increased By ▲ 0.03 (0.43%)
TPLP 11.83 Decreased By ▼ -0.27 (-2.23%)
TRG 56.38 Increased By ▲ 2.44 (4.52%)
UNITY 8.40 Decreased By ▼ -0.28 (-3.23%)
WTL 0.96 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

کاٹی کا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ

  • آن لائن نظام میں تکنیکی خرابیوں اور مسلسل تاخیر کے باعث تاجروں اور صنعت کاروں کی بڑی تعداد اب بھی اپنے گوشوارے جمع نہیں کراسکی، شیخ عمر ریحان
شائع اپ ڈیٹ

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان نے حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں فوری طور پر مزید ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔ انہوں نے اس مطالبے کی وجہ ایف بی آر کے آن لائن آئی آر آئی ایس پورٹل میں مسلسل تکنیکی خرابیوں اور سست رفتار پراسیسنگ کو قرار دیا۔

کاٹی کے صدر شیخ عمر ریحان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں سہولت کے لیے پہلے ہی 15 روز کی توسیع دی جاچکی ہے، تاہم آن لائن نظام میں تکنیکی خرابیوں اور مسلسل تاخیر کے باعث تاجروں اور صنعت کاروں کی بڑی تعداد اب بھی اپنے گوشوارے جمع نہیں کراسکی۔

انہوں نے کہا کہ آئی آر آئی ایس پورٹل پر نظام بار بار رک جانے، ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں مشکلات، ادائیگی کے چالان تیار نہ ہونے اور دیگر تکنیکی مسائل کے باعث ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرا پانے کی تمام تر ذمہ داری ٹیکس دہندگان پر عائد کرنا ناانصافی ہوگی۔

کاٹی کے صدر نے زور دیا کہ کاروباری اور صنعتی برادری معاشی ترقی کے فروغ، ٹیکس محصولات میں اضافے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے حکومت سے مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے، تاہم ان مقاصد کے حصول کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا نظام مؤثر، قابلِ اعتماد اور صارفین کے لیے آسان ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنا اور ٹیکس نظام پر ان کا اعتماد برقرار رکھنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔

شیخ عمر ریحان نے ایف بی آر پر زور دیا کہ آئی آر آئی ایس پورٹل کی تکنیکی خامیوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے اور مستقبل میں ایسی رکاوٹوں سے بچنے کے لیے نظام کی استعداد اور تکنیکی معاونت کو بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو اپنی قانونی ذمہ داریاں مقررہ مدت کے اندر اور بلا رکاوٹ پوری کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

Comments

200 حروف