BR100 Increased By (0.18%)
BR30 Decreased By (-0.1%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.1%)
BAFL 55.30 Increased By ▲ 0.26 (0.47%)
BIPL 24.44 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 28.95 Increased By ▲ 0.34 (1.19%)
CNERGY 12.33 Decreased By ▼ -0.08 (-0.64%)
DFML 16.30 Decreased By ▼ -0.03 (-0.18%)
DGKC 182.35 Increased By ▲ 1.23 (0.68%)
FABL 91.39 Decreased By ▼ -0.63 (-0.68%)
FCCL 51.85 Increased By ▲ 0.81 (1.59%)
FFL 13.89 Increased By ▲ 0.10 (0.73%)
GGL 18.00 Decreased By ▼ -0.94 (-4.96%)
HBL 289.00 Decreased By ▼ -1.26 (-0.43%)
HUBC 193.50 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
HUMNL 9.47 Increased By ▲ 0.34 (3.72%)
KEL 5.89 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
MLCF 90.03 Increased By ▲ 0.64 (0.72%)
OGDC 299.63 Decreased By ▼ -0.76 (-0.25%)
PAEL 33.58 Increased By ▲ 0.28 (0.84%)
PIBTL 13.74 Increased By ▲ 0.13 (0.96%)
PIOC 231.28 Increased By ▲ 0.12 (0.05%)
PPL 217.95 Increased By ▲ 0.92 (0.42%)
PRL 93.39 Decreased By ▼ -0.06 (-0.06%)
SNGP 89.91 Increased By ▲ 0.20 (0.22%)
SSGC 22.63 Increased By ▲ 0.05 (0.22%)
TELE 7.09 Increased By ▲ 0.03 (0.42%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.20 (-1.63%)
TRG 54.35 Increased By ▲ 0.31 (0.57%)
UNITY 8.05 Increased By ▲ 0.37 (4.82%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.01 (1.03%)
پاکستان

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، 4 افراد جاں بحق، 49 زخمی

  • صدر مملکت اور وزیراعظم کا حادثے پر اظہارِ تشویش، شفاف تحقیقات کی ہدایت
شائع اپ ڈیٹ

کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں ملتان میں شیر شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

پاکستان ریلوے کے ایک افسرِ کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں زخمی مسافروں کی تعداد 30 بتائی گئی تھی۔ تاہم ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر 53 متاثرین کی اطلاع دی جن میں چار جاں بحق اور 49 زخمی افراد شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان فاروق احمد نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ زخمیوں میں سے 22 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ 27 افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں تقریباً ایک ہزار مسافر سوار تھے۔

ریسکیو سروسز کو صبح 5 بجکر 21 منٹ پر ہنگامی کال موصول ہوئی جس کے بعد 11 ایمبولینسیں، تین فائر بریگیڈ گاڑیاں اور دو ریسکیو گاڑیاں جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں۔ امدادی کارروائیوں میں 70 ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔

ملتان سے ایک امدادی ٹرین اور ایک میڈیکل وین بھی جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئیں۔ ملتان ڈویژن کے حکام اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف تھیں۔

جائے حادثہ پر ریسکیو 1122 کے اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کا حادثے پر اظہارِ تشویش، شفاف تحقیقات کی ہدایت

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنے بیان میں صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ مسافروں کی امداد اور انہیں ہرممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

صدر مملکت نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے شفاف تحقیقات کرانے کی بھی ہدایت کی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حادثے میں متاثرہ افراد کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے اور امدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔


Comments

200 حروف