BR100 Decreased By (-0.63%)
BR30 Decreased By (-0.67%)
KSE100 Decreased By (-0.54%)
KSE30 Decreased By (-0.98%)
BAFL 55.38 Decreased By ▼ -0.92 (-1.63%)
BIPL 24.60 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 28.82 Decreased By ▼ -0.26 (-0.89%)
CNERGY 12.42 Decreased By ▼ -0.10 (-0.8%)
DFML 16.40 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
DGKC 181.70 Decreased By ▼ -2.68 (-1.45%)
FABL 91.40 Decreased By ▼ -0.73 (-0.79%)
FCCL 51.44 Decreased By ▼ -0.68 (-1.3%)
FFL 13.80 Decreased By ▼ -0.23 (-1.64%)
GGL 19.24 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 292.95 Decreased By ▼ -2.81 (-0.95%)
HUBC 194.16 Decreased By ▼ -5.99 (-2.99%)
HUMNL 9.15 Decreased By ▼ -0.23 (-2.45%)
KEL 5.95 Decreased By ▼ -0.10 (-1.65%)
LOTCHEM 26.29 Decreased By ▼ -0.09 (-0.34%)
MLCF 89.80 Decreased By ▼ -0.83 (-0.92%)
OGDC 303.70 Decreased By ▼ -2.42 (-0.79%)
PAEL 33.69 Decreased By ▼ -0.27 (-0.8%)
PIBTL 13.80 Increased By ▲ 0.28 (2.07%)
PIOC 235.96 Increased By ▲ 0.50 (0.21%)
PPL 218.75 Decreased By ▼ -0.19 (-0.09%)
PRL 92.89 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
SNGP 90.10 Decreased By ▼ -0.25 (-0.28%)
SSGC 22.78 Decreased By ▼ -0.28 (-1.21%)
TELE 7.07 Decreased By ▼ -0.10 (-1.39%)
TPLP 12.57 Increased By ▲ 0.19 (1.53%)
TRG 54.85 Decreased By ▼ -0.44 (-0.8%)
UNITY 7.73 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 0.99 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر نیا حملہ، ایک شخص ہلاک، 11 زخمی

  • حوثیوں نے سعودی عرب کو مزید حملوں کی دھمکی دیدی
شائع اپ ڈیٹ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتوار کو ایک تازہ حملے میں ایک شخص ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے، جبکہ ایک روز قبل ہونے والے حملے میں 13 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ یمن کے حوثی باغیوں نے ہفتے کے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

سعودی قیادت میں یمن میں سرگرم اتحادی افواج کے مطابق اتوار کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل نے ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 کو نشانہ بنایا، جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ سعودی حکام نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک کروز میزائل بھی تباہ کردیا، جبکہ مشرقی صوبے میں ایک ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل بھی روک لیا گیا۔

حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے اتوار کو کہا کہ گروپ نے دمام کے شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے اور سعودی تیل کمپنی آرامکو کی دو تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ سعودی حکام نے دمام ایئرپورٹ پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ حملوں کے باعث پروازوں میں تاخیر اور منسوخی بھی ہوئی۔

حوثیوں نے سعودی عرب کو مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یمن میں سعودی کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو اس سے بھی سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں حوثیوں کے خلاف فضائی حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

حالیہ حملوں کے بعد ریاض کے اسکولوں میں اتوار سے جمعرات تک تدریسی سرگرمیاں آن لائن منتقل کردی گئی ہیں۔ برطانیہ نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے متعدد شہروں کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ امریکی حکام نے بھی اپنی فضائی کمپنیوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

200 حروف