کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 4195 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 4195 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار 36 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 974 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 5900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 43 روپے کے اضافے سے 6,555 روپے ہوگئی۔


Comments