BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.75%)
KSE100 Decreased By (-0.39%)
KSE30 Decreased By (-0.5%)
BAFL 56.44 Decreased By ▼ -0.43 (-0.76%)
BIPL 24.50 Decreased By ▼ -0.26 (-1.05%)
BOP 29.48 Decreased By ▼ -0.32 (-1.07%)
CNERGY 12.60 Decreased By ▼ -0.13 (-1.02%)
DFML 16.70 Decreased By ▼ -0.27 (-1.59%)
DGKC 185.95 Decreased By ▼ -0.30 (-0.16%)
FABL 92.84 Decreased By ▼ -0.54 (-0.58%)
FCCL 52.24 Increased By ▲ 0.08 (0.15%)
FFL 14.02 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
GGL 19.30 Decreased By ▼ -0.43 (-2.18%)
HBL 300.97 Decreased By ▼ -1.05 (-0.35%)
HUBC 199.50 Decreased By ▼ -0.99 (-0.49%)
HUMNL 9.25 Decreased By ▼ -0.07 (-0.75%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.23 Increased By ▲ 0.64 (2.5%)
MLCF 91.10 Increased By ▲ 0.20 (0.22%)
OGDC 310.47 Decreased By ▼ -5.44 (-1.72%)
PAEL 33.89 Decreased By ▼ -0.17 (-0.5%)
PIBTL 13.71 Increased By ▲ 0.20 (1.48%)
PIOC 237.99 Increased By ▲ 1.54 (0.65%)
PPL 219.60 Decreased By ▼ -0.69 (-0.31%)
PRL 93.14 Decreased By ▼ -1.18 (-1.25%)
SNGP 91.10 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
SSGC 23.08 Decreased By ▼ -0.09 (-0.39%)
TELE 7.25 Decreased By ▼ -0.03 (-0.41%)
TPLP 11.89 Decreased By ▼ -0.01 (-0.08%)
TRG 55.75 Decreased By ▼ -0.74 (-1.31%)
UNITY 7.69 Decreased By ▼ -0.03 (-0.39%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ملائیشیا میانمار کو آسیان میں دوبارہ شامل کرانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا، انور ابراہیم

  • میانمار 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد سے بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے۔
شائع اپ ڈیٹ

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ ان کی حکومت میانمار کے ساتھ تعاون کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی تاکہ جنگ زدہ ملک کو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) میں مکمل طور پر دوبارہ شامل کیا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو میانمار کے فوجی حمایت یافتہ رہنما من آنگ ہلینگ سے ملاقات کے بعد کہی۔

سابق فوجی سربراہ من آنگ ہلینگ دو روزہ دورے پر ملائیشیا میں ہیں اور اپریل میں متنازع انتخابات کے بعد صدر مقرر ہونے کے بعد عالمی سطح پر مزید قبولیت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

میانمار 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد سے بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے۔ من آنگ ہلینگ اور دیگر اعلیٰ حکام کو آسیان کے سربراہی اجلاسوں میں شرکت سے روک دیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے تنظیم کے ثالثی میں طے پانے والے امن منصوبے پر عمل نہیں کیا۔

انور ابراہیم نے میانمار میں جمہوری عمل سے متعلق خدشات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات کا احترام ضروری ہے اور من آنگ ہلینگ نے تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے میانمار کے 10,493 شہریوں کو ملائیشیا سے واپس قبول کرنے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملائیشیا نے گزشتہ ماہ تقریباً 1,500 افراد کو میانمار واپس بھیجا تھا، جس پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Comments

200 حروف