BR100 Increased By (0.54%)
BR30 Increased By (0.92%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.4%)
BAFL 55.85 Decreased By ▼ -0.20 (-0.36%)
BIPL 24.49 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 28.95 Increased By ▲ 0.06 (0.21%)
CNERGY 12.31 Increased By ▲ 0.10 (0.82%)
DFML 16.57 Decreased By ▼ -0.14 (-0.84%)
DGKC 184.25 Increased By ▲ 1.25 (0.68%)
FABL 92.50 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
FCCL 50.85 Increased By ▲ 0.85 (1.7%)
FFL 13.94 Increased By ▲ 0.12 (0.87%)
GGL 18.71 Increased By ▲ 0.04 (0.21%)
HBL 298.48 Increased By ▲ 3.27 (1.11%)
HUBC 197.48 Increased By ▲ 1.91 (0.98%)
HUMNL 9.36 Increased By ▲ 0.07 (0.75%)
KEL 5.52 Decreased By ▼ -0.10 (-1.78%)
LOTCHEM 25.70 Increased By ▲ 0.40 (1.58%)
MLCF 89.90 Increased By ▲ 1.66 (1.88%)
OGDC 314.39 Increased By ▲ 4.05 (1.31%)
PAEL 33.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
PIBTL 13.47 Increased By ▲ 0.28 (2.12%)
PIOC 232.20 Increased By ▲ 1.19 (0.52%)
PPL 218.40 Increased By ▲ 1.92 (0.89%)
PRL 87.21 Decreased By ▼ -0.21 (-0.24%)
SNGP 87.74 Decreased By ▼ -0.33 (-0.37%)
SSGC 22.60 Increased By ▲ 0.12 (0.53%)
TELE 7.08 Increased By ▲ 0.11 (1.58%)
TPLP 11.66 Increased By ▲ 0.06 (0.52%)
TRG 52.90 Increased By ▲ 1.45 (2.82%)
UNITY 7.74 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.00 Increased By ▲ 0.01 (1.01%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان، 100 انڈیکس میں 650 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

صبح 9:48 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 166,521.38 پوائنٹس پر جاپہنچا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو خریداری کا رجحان واپس آ گیا جس کے نتیجے میں کاروبار کے آغاز کے چند ہی منٹوں کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 650 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 66 ہزار کی سطح پر بحال ہوگیا۔

صبح 9:48 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 654.07 پوائنٹس یا 0.39 فیصد اضافے سے 166,521.38 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ اے آر ایل ، حبکو، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل ، ایچ بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔

پیر کو علاقائی اور ملکی سیاسی غیر یقینی صورتحال میں اضافے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر خام تیل کی بلند قیمتوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑے پیمانے پر خطرے سے گریز کا رجحان پیدا کیا۔ اس کے نتیجے میں اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ بڑھ گیا اور مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔ گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2,288.17 پوائنٹس یا 1.36 فیصد گر کر 165,867.32 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر منگل کو ایشیائی اسٹاکس میں اضافہ ہوا کیونکہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی قیادت میں ہونے والی تیزی نے نیسڈیک کو ریکارڈ بلند سطح پر بند کرایا۔ تیل کی قیمتوں میں کمی نے بھی مارکیٹ کو مزید سہارا دیا جبکہ طویل مدتی امریکی ٹریژری بانڈز کی ییلڈز کئی دہائیوں کی بلند سطح کے قریب رہیں۔

یورو 17 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہا جو رات کے دوران مختصر وقت کے لیے 1.116 ڈالر کی سطح کو چھو گیا تھا۔ فرانس میں بڑھتی ہوئی مالیاتی تشویش نے یورو پر دباؤ ڈالا۔ سرمایہ کاروں نے فرانس کے مایوس کن بجٹ کے بعد فرانسیسی حکومتی بانڈز کی فروخت شروع کردی جبکہ اسپین کے وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیے جانے کے بعد سیاسی غیر یقینی صورتحال مزید گہری ہوگئی۔

جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے حصص کا ایم ایس سی آئی کا وسیع ترین انڈیکس 0.2 فیصد بڑھا جبکہ جاپان کا نکئی انڈیکس 0.7 فیصد اوپر گیا۔ یورپی اسٹاکس کے فیوچرز میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔

نیسڈیک کے فیوچرز میں 0.2 فیصد جبکہ ایس اینڈ پی 500 کے فیوچرز میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک روز قبل نیسڈیک ریکارڈ بلند سطح پر بند ہوا تھا۔ اس کی بنیادی وجہ توقعات سے کمزور روزگار کے اعداد و شمار تھے جن کے باعث رواں ماہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کے امکانات کم ہوئے۔

اے آئی کی بڑی کمپنی این ویڈیا کے حصص میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں کمپنی کے حصص ریکارڈ بلند سطح پر بند ہوئے اور این ویڈیا کی مارکیٹ ویلیو 5.76 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

Comments

200 حروف