BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ارجنٹینا میں سرمایہ کاری کے بدلے شہریت دینے کی اسکیم متعارف

  • ارجنٹینا میں 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری کے بدلے شہریت، صدر ملی کے اقتصادی اصلاحات کے دوران غیرملکی سرمایہ راغب کرنے کے اقدام پر عوامی بحث
شائع اپ ڈیٹ

ارجنٹینا کے صدر خاویر ملی کی حکومت نے جمعے کو اعلان کیا کہ ملک میں کم از کم 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکیوں کو شہریت دی جائے گی۔

اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) کے مطابق گزشتہ سال لاطینی امریکا کی تیسری بڑی معیشت براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حصول میں برازیل اور میکسیکو سے بہت پیچھے رہی۔

آزاد منڈی کے حامی سخت گیر اصلاحات پسند ملی نے ارجنٹینا کو زیادہ مسابقتی بنانے اور خزانے کے کم ہوتے ڈالر ذخائر میں اضافہ کرنے کے لیے سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی، معیشت کو ضابطوں سے آزاد کرنے اور تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔

تاہم سرمایہ کار اب بھی ارجنٹینا کی اتار چڑھاؤ کا شکار معیشت کے اس بات کا ’’ثبوت دینے‘‘ کے منتظر ہیں کہ اس کی موجودہ پالیسی طویل مدت تک پائیدار ثابت ہوگی۔ ماہر اقتصادیات مارسلو الیزوندو نے اے ایف پی کو بتایا۔

حکومت نے جمعے کو پیرس میں ’ارجنٹینا ویک‘ کے موقع پر سرمایہ کاری کے بدلے شہریت دینے کے پروگرام کا اعلان کیا، جس کے تحت ارجنٹینا کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے ’’دو سادہ اور شفاف طریقہ کار‘‘ تجویز کیے گئے ہیں۔

سرمایہ کار یا تو ’’قومی خزانے میں 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی براہِ راست اور ناقابل واپسی رقم‘‘ جمع کراسکتے ہیں یا ’’اسی مقصد کے لیے خصوصی طور پر جاری کردہ 8 لاکھ ڈالر کے سرکاری بانڈ‘‘ میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

درخواست گزاروں کے شریک حیات اور بچوں کو بھی قومی خزانے میں ایک لاکھ ڈالر کی رقم جمع کرانے کے عوض شہریت مل سکے گی، جبکہ 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے یہ رقم 25 ہزار ڈالر ہوگی۔

ارجنٹینا کی حکومت نے کہا کہ ’’حاصل ہونے والے وسائل ارجنٹائن جمہوریہ کی مالی اور اقتصادی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔‘‘

وزارتِ اقتصادیات نے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ سرمایہ کاری کو ’’سخت جانچ کے عمل‘‘ سے گزارا جائے گا، جس کے ذریعے رقوم کی قابلِ سراغ منتقلی، منی لانڈرنگ کی روک تھام اور قومی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تاہم بعض تجزیہ کاروں نے سوال اٹھایا کہ یہ اسکیم کس نوعیت کے سرمایہ کاروں کو ارجنٹینا کی جانب راغب کرے گی۔

ملی کے ایک ناقد ماہر اقتصادیات پابلو تگانی نے کہا، ’’اس کے نتیجے میں ممکن ہے کہ ہم منشیات کے اسمگلروں یا ایسے مشتبہ پس منظر رکھنے والے لوگوں کو ملک میں لے آئیں جنہیں دوسرے ممالک میں داخلے کی اجازت نہیں۔‘‘

’ارجنٹینا فروخت کے لیے پیش کردیا گیا‘

ملی نے رواں ہفتے پیرس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے او ای سی ڈی کے تحت منعقدہ ’ارجنٹینا ویک‘ میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں۔

اس دورے کے نتیجے میں انہیں سرمایہ کاری کے کئی وعدے ملے، جن میں فرانسیسی کمپنی ٹوٹل انرجیز کی جانب سے پیٹاگونیا میں تیل و گیس کی تلاش پر 10 ارب ڈالر خرچ کرنے اور سوئس کان کنی کمپنی گلین کور کی جانب سے تانبے کے منصوبے پر 4 ارب ڈالر خرچ کرنے کا عزم شامل ہے۔

ملی کی جانب سے سرمایہ کاری کے بدلے شہریت دینے کی یہ اسکیم، جس پر رواں سال کے اواخر میں عمل درآمد متوقع ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے غیرملکیوں کے دیہی اراضی خریدنے پر عائد پابندیاں ختم کیے جانے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔

عدالت نے منگل کو ملی کے 2023 کے اُس حکم نامے کو برقرار رکھا جس کے ذریعے 2011 سے نافذ غیرملکیوں کی جانب سے ایسی اراضی کی ملکیت کی 15 فیصد حد ختم کردی گئی تھی۔

1982 میں برطانیہ کے ساتھ جزائر فاک لینڈز، جنہیں ارجنٹینا میں لاس مالویناس کہا جاتا ہے، کی جنگ میں حصہ لینے والے سابق فوجیوں نے اس حکم نامے کی سخت مخالفت کی تھی۔ ان کا الزام تھا کہ ملی ’’جمہوریہ ارجنٹینا کو فروخت کے لیے پیش کر رہے ہیں۔‘‘

قانون میں اس تبدیلی کی مذمت کے لیے آئندہ ہفتے احتجاجی مظاہرے کی کال دی گئی ہے، جبکہ اپوزیشن پارلیمان میں اس اقدام کو روکنے کی کوشش کرے گی۔

او ای سی ڈی کے مطابق ارجنٹینا نے گزشتہ سال 3.134 ارب ڈالر کی براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کی، جو برازیل کی جانب سے حاصل کیے گئے 76.877 ارب ڈالر اور میکسیکو کو ملنے والے 40.871 ارب ڈالر کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

Comments

200 حروف