BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

امریکا کا فرانس اور جرمنی سے ڈیزل ذخائر کم کرنے کا مطالبہ، برآمدی پابندی کا بھی انتباہ

  • دونوں ممالک نے ہنگامی تیل اور پٹرولیم ذخائر جاری کرنے کے سابقہ وعدوں پر مکمل عمل نہیں کیا، امریکی حکام
شائع اپ ڈیٹ

امریکی انتظامیہ نے جرمنی اور فرانس سے ہنگامی ڈیزل ذخائر میں کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ عالمی ایندھن کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکے، بصورت دیگر امریکا کی جانب سے ڈیزل کی برآمد پر ممکنہ پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ یہ بات مذاکرات سے باخبر تین ذرائع نے بتائی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکا میں ایندھن کی قیمتیں کم کرنے کے لیے ڈیزل برآمدات پر ممکنہ پابندی پر غور کے باعث یورپ پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ایک یورپی یونین کے عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ یورپی کمیشن، جرمنی، فرانس، اٹلی، آئرلینڈ اور برطانیہ نے جمعرات کو ہنگامی ڈیزل ذخائر جاری کرنے کی ممکنہ ضرورت پر بات چیت کی۔

امریکی حکام کو خاص طور پر فرانس اور جرمنی سے شکایت ہے، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہنگامی تیل اور پٹرولیم ذخائر جاری کرنے کے سابقہ وعدوں پر مکمل عمل نہیں کیا۔

ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ ’’امریکا کے ساتھ تعاون کرنا یورپ کے بہترین مفاد میں ہے، تاکہ ریفائن شدہ مصنوعات کی فراہمی بڑھانے اور صارفین کے اخراجات کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جاسکیں۔‘‘

یورپی دارالحکومت میں موجود ایک دوسرے ذریعے کے مطابق امریکا نے یورپی یونین سے آئندہ چھ ماہ کے دوران 12 کروڑ بیرل ڈیزل جاری کرنے کو کہا ہے۔

Comments

200 حروف