کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کی کمی سے 4284 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کی کمی سے 4284 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1800 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 60 روپے کی کمی سے 6903 روپے ہوگئی۔


Comments