BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

پیٹرول 2 روپے 2 پیسے مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کمی

  • نئی قیمتیں پیر، 28 ستمبر تک مؤثر رہیں گی
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کرتے ہوئے اسے 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر کردیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کم کرکے 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتیں 26 ستمبر کیلئے مؤثر ہوں گی۔

نظرِثانی شدہ قیمتیں وفاقی حکومت کے جاری کردہ پٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت 26 سے 28 ستمبر 2026 تک مؤثر رہیں گی۔

اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر اور ایچ ایس ڈی کی قیمت 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر تھی۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں نظرِثانی کی ہے، جبکہ اس تبدیلی کی وجہ عالمی منڈی میں ہونے والی پیش رفت، بشمول پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات میں تبدیلیاں ہیں۔

گزشتہ جائزے میں حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 63 پیسے کم کرکے 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر، جبکہ پیٹرول کی قیمت 84 پیسے کم کرکے 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر کردی تھی۔

دریں اثنا، دن کے اوائل میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک فیصد سے زائد گر گئی تھیں، کیونکہ مارکیٹ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے امکانات کے مقابل سعودی عرب پر حوثی جنگجوؤں کے بڑھتے ہوئے حملوں سے مشرق وسطیٰ کے اہم تیل پیدا کرنے والے ملک سے رسد متاثر ہونے کے خدشات کا جائزہ لیا۔

گرین وچ مین ٹائم کے مطابق 12:15 بجے برینٹ خام تیل کی قیمت 1.34 ڈالر، یعنی 1.3 فیصد کمی کے ساتھ 105.26 ڈالر فی بیرل رہی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 1.83 ڈالر، یعنی 1.9 فیصد کمی کے ساتھ 92.78 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

رواں ہفتے اب تک برینٹ کی قیمت میں 1.5 فیصد اضافہ جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 7.4 فیصد کمی ہوچکی ہے۔

Comments

200 حروف