BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.29%)
KSE100 Increased By (0%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.32%)
BOP 30.33 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
CNERGY 13.08 Decreased By ▼ -0.04 (-0.3%)
DFML 16.67 Increased By ▲ 0.77 (4.84%)
DGKC 192.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.23%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.30 Decreased By ▼ -0.26 (-1.33%)
HBL 306.88 Increased By ▲ 0.78 (0.25%)
HUBC 201.40 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 93.00 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
OGDC 315.29 Decreased By ▼ -1.44 (-0.45%)
PAEL 35.59 Decreased By ▼ -0.04 (-0.11%)
PIBTL 14.85 Increased By ▲ 0.17 (1.16%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.15 Decreased By ▼ -2.76 (-1.22%)
PRL 93.30 Increased By ▲ 0.28 (0.3%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.84 Increased By ▲ 0.04 (0.51%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کھیل

سعودی عرب کی 10 کروڑ یورو کی پیشکش نے بھی متاثر کیا، ریئندرز نے مانچسٹر سٹی چھوڑنے کی وجہ بتادی

  • القادسیہ کے کوچ برینڈن راجرز سے گفتگو نے ریئندرز کو اپنا فیصلہ بدلنے پر قائل کرلیا
شائع اپ ڈیٹ

نیدرلینڈز کے مڈفیلڈر تیجانی ریئندرز نے کہا ہے کہ مانچسٹر سٹی میں انہیں دیا جانے والا کردار ان کی پسند کے مطابق نہیں تھا، جبکہ سعودی کلب القادسیہ کی مالی پیشکش بھی مسترد کرنا ممکن نہیں تھا۔

ریئندرز نے مانچسٹر سٹی سے سعودی پرو لیگ کلب القادسیہ میں 6 کروڑ 10 لاکھ یورو کی حیران کن فیس کے عوض شمولیت اختیار کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حملے اور دفاع کے درمیان متحرک مڈفیلڈر کے طور پر کھیلنا چاہتے تھے، تاہم سٹی میں انہیں زیادہ تر اٹیکنگ مڈفیلڈر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پری سیزن میں بھی صورتحال تبدیل نہ ہونے پر انہوں نے مزید ایک سیزن اسی کردار میں کھیلنے کے بجائے نئی راہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

28 سالہ ریئندرز نے بتایا کہ القادسیہ کے کوچ برینڈن راجرز سے گفتگو نے انہیں سعودی عرب منتقل ہونے کے فیصلے پر مطمئن کیا۔ راجرز نے انہیں یقین دلایا کہ وہ یہاں تین یا چار خوشگوار سال گزارنے کے بعد یورپ واپس آسکتے ہیں۔

ریئندرز کے مطابق سعودی لیگ میں کئی بڑے نام موجود ہیں اور وہ اسے نیدرلینڈز کی ایریڈیویسی سے بھی بہتر سمجھتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ریئندرز نے سعودی عرب میں چار سال کے لیے تقریباً 10 کروڑ یورو کا معاہدہ کیا ہے۔

Comments

200 حروف