BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

شرح سود میں اضافے کے امکانات، ڈالر دو ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب

  • ابتدائی کاروبار میں یورو 1.1446 ڈالر پر رہا، جو جولائی کے اواخر کے بعد اس کی کم ترین سطح کے قریب ہے
شائع اپ ڈیٹ

ڈالر بدھ کو دو ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رہا، جس کی وجہ قلیل مدت میں مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کے امکانات اور مشرق وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی پیش رفت کی امید پر تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔

ابتدائی کاروبار میں یورو 1.1446 ڈالر پر رہا، جو جولائی کے اواخر کے بعد اس کی کم ترین سطح کے قریب ہے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.3337 ڈالر پر آگیا۔ ڈالر انڈیکس، جو امریکی کرنسی کو 6 بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ظاہر کرتا ہے، 100.56 پر رہا۔

بڑے مرکزی بینکوں کی جانب سے حالیہ شرح سود میں اضافوں اور سخت مالیاتی پالیسی کے اشاروں نے کرنسی مارکیٹوں میں توجہ حاصل کرلی ہے۔ ایران کے ساتھ امریکا اسرائیل تنازع کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے سے افراط زر کے خدشات بھی بڑھے ہیں۔

سرمایہ کار اب مرکزی بینکوں سے مزید سخت مالیاتی پالیسی کی توقع کر رہے ہیں۔ امریکی فیڈرل ریزرو کے حکام نے بھی اشارہ دیا ہے کہ اگر افراط زر میں کمی نہ آئی تو شرح سود میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

دریں اثنا، برینٹ خام تیل کے سودے 99.22 ڈالر فی بیرل پر رہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سفارتی کوششوں سے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کی امید کے باعث تیل کی قیمتوں میں حالیہ بلند سطح سے کچھ کمی آئی ہے۔

دوسری جانب جاپانی ین 157.55 فی ڈالر پر رہا۔ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ ین کی قدر میں مزید کمی کی صورت میں جاپانی حکام کرنسی مارکیٹ میں مداخلت کرسکتے ہیں۔ جاپانی مارکیٹیں تعطیل کے باعث بند رہیں۔

Comments

200 حروف