BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

ٹرمپ، ڈنمارک اور گرین لینڈ کا آرکٹک تعطل ختم کرنے کے لیے معاہدہ

  • گرین لینڈ، امریکا اور ڈنمارک نے جزیرے میں امریکی فوجی موجودگی بڑھانے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی، جس سے آرکٹک میں اس کی تزویراتی اہمیت مزید مستحکم ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور گرین لینڈ و ڈنمارک کے رہنماؤں نے منگل کو ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت گرین لینڈ میں امریکی فوجی موجودگی میں اضافہ کیا جاسکے گا اور اس تزویراتی اہمیت کے حامل، معدنی وسائل سے مالا مال جزیرے پر جاری تعطل ختم ہونے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ٹرمپ کے دورے کے موقع پر طے پانے والا یہ معاہدہ ان کے اس مطالبے سے ایک قدم پیچھے ہے جس کے تحت امریکا روس اور چین کی آرکٹک خطے میں بڑھتی ہوئی موجودگی کا مقابلہ کرنے کے لیے گرین لینڈ کو امریکی علاقہ بنانا چاہتا تھا۔

تاہم معاہدہ برف پوش جزیرے میں امریکی فوجی موجودگی بڑھانے کی اجازت دیتا ہے، جو گرین لینڈ کے رہنماؤں کی جانب سے امریکا کے مکمل قبضے کی مخالفت کے بعد سامنے آنے والا متبادل راستہ ہے۔

اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں سے معاہدے پر دستخط سے قبل خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ امریکا کو ’’اس علاقے کی سلامتی اور دیگر تمام ضروریات پر مستقل کنٹرول‘‘ فراہم کرتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا، ’’امریکا کے کسی بھی حریف کو آئندہ گرین لینڈ میں فوجی موجودگی قائم کرنے یا ہماری واضح تحریری منظوری کے بغیر وہاں حساس نوعیت کی سرمایہ کاری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘

ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے بعد ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن اور گرین لینڈ کے وزیراعظم جینس فریڈرک نیلسن کے ہمراہ سہ فریقی تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔

فریڈرکسن نے معاہدے کو ’’ایسا معاہدہ قرار دیا جو ہمیشہ قائم رہ سکتا ہے‘‘ اور کہا کہ یہ معاہدہ نیٹو اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ گرین لینڈ کے حقِ خود ارادیت کا بھی احترام کرتا ہے۔

Comments

200 حروف