دنیا
میٹا کے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز امریکا میں ہزاروں صارفین کیلئے بند
- میٹا نے رائٹرز کی جانب سے تبصرے کے لیے کی گئی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق میٹا کے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام اتوار کو امریکا میں ہزاروں صارفین کے لیے بند ہوگئے۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق مشرقی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 11 منٹ تک فیس بک میں مسائل سے متعلق 17 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوچکی تھیں، جبکہ انسٹاگرام کی بندش سے متعلق بھی 5 ہزار سے زائد رپورٹس سامنے آئیں۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی صارفین کی رپورٹس جمع کرکے سروس میں خرابیوں کی نگرانی کرتا ہے۔
میٹا نے رائٹرز کی جانب سے تبصرے کے لیے کی گئی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر موجود اعداد و شمار صارفین کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس پر مبنی ہوتے ہیں، اس لیے متاثرہ صارفین کی اصل تعداد مختلف ہوسکتی ہے۔


Comments