BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

نئی آٹو پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی، ہارون اختر

  • نئی پالیسی کا مقصد آٹو پارٹس مینوفیکچررز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے مراعات فراہم کرنا ہے، پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جلد نئی آٹو پالیسی متعارف کرائے گی۔

پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کا مقصد آٹو پارٹس مینوفیکچررز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے مراعات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت حکومت آٹو پارٹس کی برآمدات بڑھانے اور مقامی صنعت کو عالمی منڈیوں تک رسائی دلانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

تین روزہ آٹو شو لاہور کے ایکسپو سینٹر میں جاری ہے جس میں صنعت سے وابستہ افراد کو اپنی مصنوعات پیش کرنے، تیزی سے ترقی کرتی بین الاقوامی منڈیوں میں توسیع کے امکانات تلاش کرنے اور شراکت داری کے نئے مواقع کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں چین اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں کے علاوہ پاکستان کے صنعتی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

سمیڈا، پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایکسسریز مینوفیکچررز کے اشتراک سے 21ویں پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 میں بطور اسٹریٹجک پارٹنر شرکت کررہا ہے۔

ہارون اختر نے کہا کہ حکومت پاکستان کو مسابقتی مینوفیکچرنگ معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے جس کے لیے مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کو بااختیار بنانے اور صنعتی ویلیو چینز کو مضبوط کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آٹو موٹیو صنعت نے قابل ذکر لچک اور استعداد کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان آٹو شو جیسے پلیٹ فارم مقامی مینوفیکچرنگ کے فروغ، جدت کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاری راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ اس تقریب کو ایک ’عظیم عالمی نمائش‘ کے طور پر پیش کیا جانا چاہیے، جس میں کاروبار سے کاروبار (بی ٹو بی)، مفاہمتی یادداشتوں اور مشترکہ منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے تاکہ ملکی معیشت میں بامعنی کردار ادا کیا جا سکے۔

دریں اثنا، اسمیڈا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نادیہ جہانگیر سیٹھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آٹو موٹیو شعبہ پاکستان کی صنعتی معیشت کے متحرک ترین شعبوں میں سے ایک ہے اور اس میں ایس ایم ایز کی قیادت میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعدد ایم ایس ایم ایز پاکستان کی آٹو پارٹس اور انجینئرنگ صنعت کی بنیاد ہیں۔ پاپام کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے اسمیڈا کا مقصد ان اداروں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے، اسٹریٹجک شراکت داریاں قائم کرنے، جدید ٹیکنالوجی اپنانے اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر کاروبار کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل اسمیڈا کو اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے پی اے پی ایس 2026 کے کنوینر سلمان سلیم نے کہا کہ یہ تعاون دنیا کے سامنے پاکستان کی آٹو موٹیو صنعت کو اجاگر کرنے کے نمائش کے مقصد کو مزید تقویت دے گا۔

Comments

200 حروف