کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 6900 روپے کا بڑا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 69 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4378 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 69 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4378 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 6900 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 5914 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 300 روپے کے اضافے سے 7169 روپے ہوگئی۔


Comments