BR100 Decreased By (-0.78%)
BR30 Decreased By (-1.57%)
KSE100 Decreased By (-0.74%)
KSE30 Decreased By (-0.73%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.50 Decreased By ▼ -4.95 (-2.57%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.99 Decreased By ▼ -0.80 (-1.52%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.26 (-1.77%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 304.90 Decreased By ▼ -1.20 (-0.39%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.90 Decreased By ▼ -0.26 (-2.56%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.21 Decreased By ▼ -0.25 (-0.94%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -3.73 (-1.18%)
PAEL 35.05 Decreased By ▼ -0.58 (-1.63%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 240.94 Decreased By ▼ -2.27 (-0.93%)
PPL 221.34 Decreased By ▼ -5.57 (-2.45%)
PRL 91.00 Decreased By ▼ -2.02 (-2.17%)
SNGP 90.95 Decreased By ▼ -0.89 (-0.97%)
SSGC 23.20 Decreased By ▼ -0.61 (-2.56%)
TELE 7.54 Decreased By ▼ -0.26 (-3.33%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.40 Decreased By ▼ -0.16 (-0.28%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)

ایس سی او پینل کی ایران پر نئے حملے کی مذمت

  • کونسل نے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی المناک ہلاکت پر ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا
شائع اپ ڈیٹ

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے انسداد دہشت گردی کے اعلیٰ ادارے ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر (آر اے ٹی ایس) نے ایران پر حالیہ فوجی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تہران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ایس سی او آر اے ٹی ایس کونسل کا 46واں اجلاس پاکستان کی صدارت میں ہوا، جس میں بیلاروس، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغز جمہوریہ، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے نمائندوں سمیت آر اے ٹی ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں علاقائی سلامتی سے متعلق بین الاقوامی ایجنڈے کے اہم امور پر غور کیا گیا۔ کونسل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئے فوجی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس معاملے پر ایس سی او کے پہلے سے اعلان کردہ مؤقف کی توثیق کی۔

کونسل نے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی المناک ہلاکت پر ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی، امن اور خطے میں استحکام کے لیے کوششوں کی حمایت کی گئی۔

کونسل نے دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہاپسندی کے خلاف تعاون سے متعلق سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لیے مختلف منصوبوں کی منظوری دی۔

2027 میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ معلوماتی کارروائی، انٹرنیٹ کے دہشت گردانہ استعمال کی روک تھام سے متعلق عملی سیمینار اور مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ایس سی او آر اے ٹی ایس کونسل کی صدارت پاکستان سے روس کو منتقل کردی گئی۔ آئندہ اجلاس تاشقند میں ہوگا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف