BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پٹرول 5.02، ڈیزل 5.28 روپے لٹر مزید مہنگا

  • نئی قیمتیں ہفتہ 12 سے پیر 14 ستمبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گی
شائع اپ ڈیٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 5.02 روپے اور 5.28 روپے فی لٹر مزید اضافہ کردیا۔

نئی قیمتیں ہفتہ 12 ستمبر سے پیر 14 ستمبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ مسلسل پانچواں اضافہ ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 29.95 روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 25.27 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جمعہ کو حکومت کے پٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں پر نظرثانی کردی۔

پٹرول کی قیمت میں 5.02 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 370.80 روپے سے بڑھ کر 375.82 روپے فی لٹر ہوگئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.28 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 398.04 روپے سے بڑھ کر 403.32 روپے فی لٹر ہوگئی۔

نئی قیمتیں پیر تک نافذ العمل رہیں گی۔ یہ اقدام حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر لاگت کے عوامل کی بنیاد پر ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل کی پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے۔

گزشتہ جائزے میں جمعرات کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3.05 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5.37 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

Comments

200 حروف