BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

نمیر انڈسٹریل کیمیکلز توسیع اور حب منتقلی کے لیے 1.1 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

  • این آئی سی ایل اپنے اولیو کیمیکلز کے ایک پیداواری پلانٹ کو شیخوپورہ سے حب منتقل کرے گی
شائع اپ ڈیٹ

نمیر انڈسٹریل کیمیکلز لمیٹڈ (این آئی سی ایل)، جو پاکستان میں کیمیکل مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی ہے، نے تین اہم منصوبوں کے لیے 3 ارب روپے، یعنی تقریباً 1.1 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔ ان منصوبوں میں پالمیٹک ایسڈ کا نیا پلانٹ لگانا، کلورینیٹڈ پیرافن ویکس (سی پی ڈبلیو) اور کلورین لیکویفیکشن پلانٹس کی استعداد میں توسیع، جبکہ اولیو کیمیکلز کی ایک پیداواری تنصیب کو حب، بلوچستان منتقل کرنا شامل ہے۔

کمپنی نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی نے کہا کہ پالمیٹک ایسڈ، جو دودھ دینے والی گایوں کی غذائیت میں استعمال ہوتا ہے، کمپنی کے لیے کاروبار کی ایک نئی لائن متعارف کرائے گا، جبکہ اس شعبے میں مزید مصنوعات بھی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

این آئی سی ایل نے کہا کہ پاکستان میں کلورینیٹڈ پیرافن ویکس (سی پی ڈبلیو) کی مقامی سطح پر تیاری شروع ہونے کے بعد اس کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور آئندہ برسوں میں اس میں مزید اضافے کی توقع ہے۔ کمپنی نے کہا، ’’اس طلب کو پورا کرنے کے لیے سی پی ڈبلیو پلانٹ کی استعداد میں توسیع کی جائے گی، جبکہ اس کے بنیادی خام مال کی فراہمی کرنے والے کلورین پلانٹ کو بھی توسیع دی جائے گی۔‘‘

کمپنی کے مطابق اسے اس سرمایہ کاری کے ثمرات مالی سال 2027-28 سے حاصل ہونا شروع ہوجائیں گے۔

این آئی سی ایل اپنے اولیو کیمیکلز کے ایک پلانٹ کو بھی شیخوپورہ سے حب منتقل کرے گی۔

کمپنی نے مزید کہا، ’’اولیو کیمیکلز پلانٹ کی منتقلی سے جنوبی خطے میں کمپنی کی موجودگی مضبوط ہوگی، مقامی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی اور سمندری راستوں کے ذریعے برآمدی مواقع میں اضافہ ہوگا۔‘‘

نمیر انڈسٹریل کیمیکلز لمیٹڈ (این آئی سی ایل) 1994 میں پاکستان میں راوی الکالیز لمیٹڈ کے نام سے قائم ہوئی اور 1996 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں لسٹ ہوئی۔ 1998 میں ایک سعودی گروپ کی جانب سے کمپنی کی ملکیت حاصل کیے جانے کے بعد اس کا نام تبدیل کردیا گیا۔ 2004 میں کمپنی کی ملکیت نائٹس برج نامی ایک امریکی گروپ کو فروخت کردی گئی، تاہم کمپنی نے 2011 میں مینجمنٹ بائ آؤٹ اسکیم کے تحت اسے دوبارہ حاصل کرلیا۔

کمپنی کی بنیادی سرگرمیوں میں مختلف کیمیکل مصنوعات کی تیاری اور فروخت شامل ہے، جن میں وسیع اقسام کے اولیو کیمیکلز، ایروسولز اور کلور الکالی مصنوعات کے علاوہ ذاتی استعمال اور گھریلو نگہداشت کی مصنوعات بھی شامل ہیں۔

Comments

200 حروف