دنیا
یوکرین، مالدووا سرحدی گزرگاہ پر روسی ڈرون حملے میں ہلاکتیں
- رات گئے یوکرین اور مالدووا کے درمیان ایک سرحدی گزرگاہ کو نشانہ بنایا
یوکرین کے بارڈر گارڈ نے بدھ کو فیس بک پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ روس کے ڈرونز نے رات گئے یوکرین اور مالدووا کے درمیان ایک سرحدی گزرگاہ کو نشانہ بنایا۔
بیان کے مطابق حملے کے نتیجے میں ہلاکتیں اور زخمی ہونے کے واقعات پیش آئے جبکہ متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
روس نے رات گئے یوکرین کے دارالحکومت کیف کو بھی نشانہ بنایا، جس کے باعث مختلف مقامات پر آگ لگ گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایمرجنسی سروس نے ٹیلی گرام پر جاری ایک الگ بیان میں یہ اطلاع دی۔


Comments