امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار، سونے کی قیمتوں میں اضافہ
- اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد اضافے سے 4,381.32 ڈالر فی اونس ہوگئی
سونے کی قیمتیں بدھ کو مستحکم رہیں، کیونکہ ڈالر کی قدر کمزور رہی، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں دوبارہ اضافے اور آئندہ مہنگائی کے اعداد و شمار نے سرمایہ کاروں کی توجہ شرح سود کے آئندہ لائحہ عمل پر مرکوز رکھی۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد اضافے سے 4,381.32 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 0.3 فیصد کمی سے 4,424.70 ڈالر فی اونس پر آگئے۔
امریکی ڈالر کی قدر محدود رہی، جس کے باعث دیگر کرنسیوں کے حامل افراد کے لیے ڈالر میں قیمت رکھنے والی دھاتیں نسبتاً سستی ہوگئیں۔
اوینڈا کے سینئر مارکیٹ اینالسٹ کیلون وونگ نے کہا کہ مختصر مدت میں گولڈ مارکیٹ میں تیزی کے حامی اور مندی کے حامی سرمایہ کاروں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ ان کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام تک اسی نوعیت کی نقل و حرکت دیکھی جاسکتی ہے، جب صارف قیمتوں کے اشاریے (سی پی آئی) کی رپورٹ جاری ہوگی۔
امریکی پروڈیوسر پرائس انڈیکس (پی پی آئی) کے اعداد و شمار جمعرات کو جبکہ صارف قیمتوں کے اشاریے (سی پی آئی) کے اعداد و شمار جمعہ کو جاری ہونے ہیں۔
ادھر ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا کہ اس نے اردن میں امریکی فوج کے زیر استعمال ایک اڈے پر بیلسٹک میزائل داغے اور 10 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی امریکا کی جانب سے پانچ ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کیے جانے کے بیان کے بعد سامنے آئی، جس سے چھ ماہ سے جاری جنگ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔
سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق مارکیٹ میں تقریباً 60 فیصد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فیڈرل ریزرو آئندہ پالیسی اجلاس میں شرح سود میں اضافہ کرے گا۔
اگرچہ سونے کو عمومی طور پر مہنگائی کے خلاف تحفظ سمجھا جاتا ہے، تاہم بلند شرح سود بغیر منافع دینے والی اس قیمتی دھات کی کشش کم کرتی ہے۔
اسپاٹ سلور 0.9 فیصد اضافے سے 66.31 ڈالر، پلاٹینم 1.1 فیصد بڑھ کر 1,833.58 ڈالر، جبکہ پیلاڈیم 0.1 فیصد کمی سے 1,347.82 ڈالر فی اونس ہوگیا۔


Comments