BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

پاکستان کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ نیپال کو 100 ٹن امداد روانہ

  • پاکستان اس مشکل وقت میں نیپال اور سیلاب سے متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑا ہے، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے سیلاب سے متاثرہ نیپال کو 100 ٹن انسانی امداد روانہ کر دی ہے۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ امدادی سامان وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد سے کھٹمنڈو کے لیے چارٹرڈ پرواز کے ذریعے روانہ کیا گیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے مربوط کی جانے والی اس امداد میں متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے لیے خیمے، کمبل، چٹائیاں، حفظانِ صحت کی کٹس اور ادویات شامل ہیں۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امدادی سامان روانہ کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے شرکت کی۔

پاکستان میں نیپال کے سفیر کے علاوہ دفتر خارجہ، این ڈی ایم اے اور انسانی امداد فراہم کرنے والی تنظیموں کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے نیپال کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا پاکستان اس مشکل وقت میں نیپال اور سیلاب سے متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ امدادی سامان بروقت روانہ کرنا قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے ممالک کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ امداد حکومت اور نیپال کے عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ آبادی کو بروقت مدد فراہم کرنے کے لیے اس کی مربوط کوششوں کے تحت امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔

Comments

200 حروف