BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

پی ایس ایکس کا پائیدار مالیات کے فروغ کے لیے برطانیہ کے موبلسٹ سے اشتراک

  • شراکت داری سے پاکستانی کاروباری اداروں کو کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی، پائیدار منصوبوں کے لیے نجی سرمایہ کاری اور اسٹاک ایکسچینج میں اندراج کے مواقع میسر آئیں گے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے پاکستان میں پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے منصوبوں کے لیے نجی سرمایہ کاری متحرک کرنے کی غرض سے برطانیہ کے موبلسٹ پروگرام کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

اس شراکت داری کے تحت موبلسٹ، پی ایس ایکس کے جاری کنندگان اور مارکیٹ کے درمیانی اداروں کے نیٹ ورک کے ساتھ مل کر ایسے مالیاتی مصنوعات کی نشاندہی کرے گا جو معاونت کے لیے اہل ہوں، جن میں ابتدائی عوامی پیشکشیں (آئی پی اوز) اور ایکسچینج پر نئی فہرست ہونے والی مصنوعات شامل ہیں۔

موبلسٹ پروگرام ایکویٹی سرمایہ، تکنیکی معاونت اور مشاورتی خدمات فراہم کرتا ہے تاکہ پاکستانی کاروباری اداروں کو کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے اور پائیدار سرمایہ کاری کی مصنوعات تیار کرنے میں مدد مل سکے۔

کراچی میں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلیسن بلیک برن نے کہا کہ برطانیہ کو پی ایس ایکس کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے، جس کا مقصد پاکستان جیسے ابھرتی ہوئی منڈیوں میں موسمیاتی تبدیلی اور ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے والے کاروباری اداروں کے لیے نجی سرمایہ کاری متحرک کرنا ہے۔

انہوں نے ’’پرواز گرین ایکشن بانڈ‘‘ جیسی مصنوعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کی مثال ہیں کہ ترقیاتی مالیات اور سرکاری سطح کی کیپیٹل مارکیٹس کس طرح باہم مل کر نجی سرمایہ کاری کو راغب کرسکتی ہیں۔

پی ایس ایکس کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ ایچ سبزواری نے کہا کہ اہل کاروباری ادارے ایکویٹی سرمایہ کاری، تکنیکی معاونت، مشاورتی خدمات اور زیادہ نمایاں ہونے کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جس سے انہیں اسٹاک ایکسچینج میں فہرست ہونے میں سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری زیادہ پائیدار کاروباری اداروں کو عوامی مارکیٹ میں لانے میں مدد دے گی اور انہیں پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) اور نیٹ زیرو کے عزم سے ہم آہنگ منصوبوں کے لیے سرمایہ حاصل کرنے کے مزید مواقع فراہم کرے گی۔

موبلسٹ برطانیہ کا ترقیاتی مالیاتی پروگرام ہے جو ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر معیشتوں میں پائیدار ترقی کے لیے نجی سرمایہ متحرک کرنے کی غرض سے سرکاری کیپیٹل مارکیٹس میں فہرست ہونے والی مصنوعات میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔

Comments

200 حروف