ایرانی وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کی ملاقات، علاقائی امن کیلئے مذاکرات پر زور
- بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریزنکوف سے بھی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے مابین شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تنازع کے دونوں فریقوں کی جانب سے مخلصانہ عملدرآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مسلسل رابطے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریزنکوف سے ملاقات کی۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


Comments