کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں مزید کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 4,436 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کے نرخ برھ گئے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 4,436 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 15100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 67 روپے کے اضافے سے 7,179 روپے ہوگئی۔


Comments