BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

نیپال، تبت سرحد پر لینڈ سلائیڈنگ سے بننے والی جھیل اوور فلو، امدادی کام معطل

  • نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 469 ہوگئی، تقریباً ایک ہزار افراد لاپتا
شائع اپ ڈیٹ

نیپال اور چین کی سرحد پر لینڈ سلائیڈنگ سے بننے والی جھیل اوور فلو ہوگئی جس سے دو روز قبل اچانک آنے والے سیلاب سے تباہ ہونے والے علاقوں کو دوبارہ خطرہ لاحق ہوگیا۔ حکام کو امدادی کارروائیاں عارضی طور پر روکنا پڑیں۔

رائٹرز کے ایک نمائندے کے مطابق چین کے تبت کی سرحد پر واقع نیپال کے ضلع رسوا کے رہائشیوں کو دریا کے پانی میں کسی بھی اضافے سے بچنے کے لئے پہاڑیوں کی طرف تیزی سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔

چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق جھیل کے اوور فلو کے خدشے کے پیش نظر چین کے تمام امدادی اہلکاروں اور گاڑیوں کو محفوظ مقام پر واپس بلا لیا گیا جہاں انہیں صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیپال کے ایک فوجی افسر نے بتایا کہ نیپالی حکام نے اگلے 90 منٹ کے لیے امدادی کارروائیاں روک دی ہیں۔

بدھ کو خطے میں گلیشیئر کے ٹوٹنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد نیپال میں بڑھ کر 469 ہوگئی جبکہ نیپال اور تبت میں تقریباً ایک ہزار افراد تاحال لاپتا ہیں۔

گلیشیئر کے ٹوٹنے کے بعد چٹانوں، برف، کیچڑ اور ملبے پر مشتمل پانی کا ایک بہت بڑا ریلا ہمالیائی پہاڑی دریائی نظام سے گزرتا ہوا تباہی مچاتا رہا۔

سیلاب نے دیہات اور وادیوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں بجلی گھر، سڑکیں اور پل تباہ ہوگئے۔ یہ راستہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کو تبت کے شہر لہاسا سے ملاتا ہے اور سیاحوں، ٹریکرز اور زائرین میں مقبول ہے۔

لاپتا افراد میں کم از کم 540 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔

سیلاب کے نتیجے میں ملبہ جمع ہونے سے ایک عارضی جھیل بن گئی تھی جس سے تباہ حال زیریں علاقوں کی آبادیوں میں مزید سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔

چین نے جمعرات کو جھیل کا فضائی جائزہ لینے اور اس کی تھری ڈی ماڈلنگ کے لیے آٹھ رکنی انجینئرنگ ٹیم تعینات کی۔

جمعہ تک جھیل میں پانی کا ذخیرہ بڑھ کر 25 لاکھ مکعب میٹر سے تجاوز کرگیا جبکہ ایک روز قبل انجینئرنگ ٹیم نے اس میں پانی کی مقدار 15 لاکھ سے 20 لاکھ مکعب میٹر کے درمیان ہونے کا تخمینہ لگایا تھا۔

Comments

200 حروف