BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہارورڈ طلبہ سے ملاقات، تعلیم اور کاروباری سرگرمیوں کی اہمیت پر زور

  • ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال، پاکستان کی سکیورٹی صورتحال اور خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال، پاکستان کی سکیورٹی صورتحال اور خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تعلیم، مہارتوں کی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ایک ایسے ماحول میں جو تیزی سے غیر یقینی اور اتار چڑھاؤ کا شکار ہورہا ہے، بامعنی کردار ادا کرنے کے لیے حقائق پر مبنی تجزیے کو بروئے کار لانا چاہیے۔

انہوں نے غلط معلومات، سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے پیدا ہونے والے چیلنجز کو بھی اجاگر کیا۔

ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے اپنے جاری دورے کے تجربات سے آگاہ کیا اور پاکستانی عوام کی کشادہ دلی اور گرمجوشی کو سراہا۔

طلبہ نے پاکستان کی زبردست صلاحیت اور ملک کی جانب سے فراہم کیے جانے والے مواقع کو بھی اجاگر کیا۔

Comments

200 حروف