BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

وزارتِ بحری امور کے ماتحت تمام اداروں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کرانے کا حکم

تمام ادارے 15 روز کے اندر اپنی ہر عمارت کی فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹ جمع کرائیں، جنید انور چوہدری
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے جمعرات کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں حالیہ آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ بحری امور کے ماتحت تمام اداروں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

وفاقی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ تمام ادارے 15 روز کے اندر اپنی ہر عمارت کی فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹ جمع کرائیں۔

جنید انور چوہدری نے کہا کہ دفاتر، اسپتالوں، رہائشی عمارتوں اور گوداموں کے فائر سیفٹی آڈٹ کرائے جائیں گے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ اسپتال کے فائر سیفٹی آڈٹ کو خصوصی ترجیح دی جائے۔

یہ ہدایات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب بدھ کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 14 شیر خوار بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نرسری کے اندر ایئر کنڈیشنر کا کمپریسر پھٹنے کے بعد آگ بھڑکی۔

دریں اثنا اداروں کے سربراہان کے نام جاری کیے گئے خط کے مطابق وزارت کے ماتحت تمام اداروں اور محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ زیرِ انتظام تمام عمارتوں اور مقامات کا فوری طور پر جامع فائر سیفٹی آڈٹ کرائیں جس میں دفاتر، اسپتال، رہائشی عمارتیں، ورکشاپس، گودام، آئل پیئرز اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ اس عمل میں کے پی ٹی اسپتال کو خصوصی ترجیح دی جائے۔

آڈٹ میں درج ذیل امور کا جائزہ لیا جائے گا:

• فائر ایکسٹنگوشرز، فائر الارمز، دھوئیں کا پتا لگانے والے آلات، ہائیڈرنٹس، اسپرنکلرز اور دیگر فائر فائٹنگ آلات کی دستیابی، فعالیت اور دیکھ بھال کا جائزہ لیا جائے گا۔

• بجلی کی وائرنگ، ڈسٹری بیوشن سسٹمز، جنریٹرز، یو پی ایس سسٹمز اور آگ لگنے کے دیگر ممکنہ خطرات کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

• ہنگامی راستوں، انخلا کے راستوں، سیڑھیوں اور فائر ایگزٹس کی دستیابی اور رسائی کا جائزہ لیا جائے، اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ یہ راستے واضح طور پر نشان زد ہوں اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے پاک رہیں۔

• ہنگامی روشنی، رہنمائی کے سائن بورڈز اور انخلا کے انتظامات کی موزونیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

• فائر انخلا اور ہنگامی ردعمل کے منصوبوں کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔

Comments

200 حروف