BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

بھارت میں امتحانی پرچے لیک ہونے کے خلاف احتجاج، پولیس نے واٹر کینن استعمال کرلی

  • بھارت کی ریاست بہار میں امتحانی پرچوں کے مبینہ افشا کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ ، واٹر کینن کا استعمال، امتحانات کی شفافیت پر ملک بھر میں تشویش پھیل گئی
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں پولیس نے منگل کو سول سروسز کے بھرتی امتحان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا اور درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین نے گورنر کی رہائش گاہ کی جانب مارچ کی کوشش کی تھی۔

مظاہرین نے امتحانی پرچوں کے مبینہ افشا اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ بہار پبلک سروس کمیشن کا یہ امتحان ریاستی انتظامیہ میں افسران کی بھرتی کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

دسمبر 2024 میں ہونے والے امتحان میں 2 ہزار آسامیوں کے لیے 3 لاکھ سے زائد امیدوار شریک ہوئے تھے۔ ریاستی حکومت نے بڑے پیمانے پر پرچہ افشا ہونے کے الزامات مسترد کیے تھے، تاہم ایک مرکز پر دوبارہ امتحان کرایا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق پٹنہ میں سیکڑوں مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ دیں، جس پر انہیں پیچھے دھکیلنے کے لیے واٹر کینن استعمال کی گئی۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے کر بسوں میں منتقل کردیا۔

سینئر پولیس افسر کے ایس انوپم نے کہا کہ احتجاج اب پُرامن ہے اور حکومت نے مظاہرین کے بیشتر مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔ تعلیم کے وزیر متھیلیش تیواری نے بھی کہا کہ طلبہ کے مطالبات پر توجہ دی گئی ہے اور مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

Comments

200 حروف