BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

پاکستان کی بنگلہ دیش کو قانونی اصلاحات، ڈیجیٹل نظامِ انصاف میں تعاون کی پیشکش

  • پاکستان کے وزیر قانون نے کہا کہ دونوں ممالک قانونی اصلاحات اور نظامِ انصاف کی ڈیجیٹلائزیشن میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے دوطرفہ اور ادارہ جاتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کے تحت بنگلہ دیش کو قانونی اصلاحات اور نظامِ انصاف کی ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں تعاون اور تکنیکی معاونت کی پیشکش کی ہے۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق یہ پیشکش وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان سے ملاقات کے دوران کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، قانونی و عدالتی تعاون، ثالثی و مفاہمت کے طریقہ کار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دونوں ممالک قانونی اصلاحات، جدید ٹیکنالوجی اور نظامِ انصاف کی ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان شعبوں میں اپنی مہارت اور تجربات شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے انٹرنیشنل میڈی ایشن اینڈ آربیٹریشن سینٹر میں بنگلہ دیشی ججز کی تربیت میں پاکستان کی سہولت کاری پر شکریہ ادا کیا اور ثالثی و مفاہمتی پروگراموں میں وزارت کے تعاون کو سراہا۔

دونوں فریقوں نے عوامی سطح پر روابط اور ادارہ جاتی رابطوں میں اضافے کا بھی خیرمقدم کیا اور قانونی و عدالتی شعبوں میں تعاون مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف