پاکستان
اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی دوطرفہ و علاقائی امور پر گفتگو
- دونوں رہنماؤں نے پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اپنے کویتی ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پائیدار امن اور استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ساتھ ساتھ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر من و عن عملدرآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔


Comments