BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

بھارت کے ساحل کے قریب کارگو جہاز ڈوب گیا، لاپتا 22 افراد کی تلاش جاری

  • حکام کے مطابق جہاز پر 24 افراد سوار تھے، جن میں سے 2 چینی شہریوں کو بچا لیا گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کی کوسٹ گارڈ اور بحریہ نے اتوار کو ملک کے مشرقی ساحل کے قریب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھا، جہاں پاناما کے پرچم بردار کارگو جہاز اوشن وونر کے ڈوبنے کے بعد عملے کے 22 ارکان لاپتا ہیں۔ حکام کے مطابق جہاز پر 24 افراد سوار تھے، جن میں سے 2 چینی شہریوں کو بچا لیا گیا ہے۔

بھارتی میری ٹائم انتظامیہ کے ڈائریکٹر جنرل شیام جگن ناتھن نے رائٹرز کو بتایا کہ بچائے گئے دونوں چینی ملاحوں کے مطابق جہاز جمعہ کو ایک جانب جھکنے لگا اور صرف 8 منٹ میں ڈوب گیا، جس کے باعث عملے کو جہاز چھوڑنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ عموماً 12 گھنٹے گزرنے کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے امکانات تیزی سے کم ہوجاتے ہیں، تاہم امدادی ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بھارتی کوسٹ گارڈ کے مطابق لاپتا 22 افراد میں 18 چینی، 3 میانمار اور ایک بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں۔ بھارتی بحریہ نے کہا ہے کہ وہ باقی عملے کی تلاش کے لیے کوسٹ گارڈ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق سری وجے پورم، جسے پہلے پورٹ بلیئر کہا جاتا تھا، سے 2 بحری جہاز سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق اوشن وونر بھارت کی مشرقی بندرگاہ پارادیپ سے جمعہ کو چین کے لیے لوہے کی کھیپ لے کر روانہ ہوا تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جہاز بندرگاہ سے تقریباً 240 ناٹیکل میل دور سمندر میں ڈوبا۔

جہاز کے ڈوبنے کی فوری طور پر کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

Comments

200 حروف