کاروبار اور معیشت
سونے کی پھر اونچی چھلانگ، فی تولہ 5700 روپے مہنگا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 57 ڈالر کے اضافے سے 4604 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم چاندی کے نرخ مستحکم رہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 57 ڈالر کے اضافے سے 4604 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5700 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4972 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 5200 روپے کے نمایاں اضافے سے 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 7379 روپے پر مستحکم رہی۔


Comments