BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

چین نے ڈور ہینڈل سیفٹی پر گاڑیوں کی واپسی کی سب سے بڑی مہم شروع کردی

  • ٹیسلا چین میں تقریباً 30 لاکھ گاڑیاں واپس منگوا رہی ہے تاکہ ایمرجنسی ڈور ہینڈلز میں اصلاح کی جا سکے اور بجلی کی اہم خرابی کی صورت میں مسافر محفوظ طریقے سے گاڑی سے باہر نکل سکیں
شائع اپ ڈیٹ

ٹیسلا اور شاؤمی سمیت 11 کار ساز کمپنیوں نے جمعے کو سافٹ ویئر اپ ڈیٹس اور گاڑیوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنیوں کے مطابق یہ چین میں گاڑیوں کی واپسی کی اب تک کی سب سے بڑی مہم ہے، جس کے تحت حکام الیکٹرک گاڑیوں میں ایمرجنسی ڈور ریلیز سسٹم کی نگرانی مزید سخت کر رہے ہیں۔

چینی قوانین کے تحت ان میں سے زیادہ تر اقدامات کو مصنوعات کی واپسی قرار دیا گیا ہے۔ ان کا مقصد اس خدشے کو دور کرنا ہے کہ ہنگامی صورت حال میں دروازہ کھولنے والے مکینیکل ہینڈلز تلاش کرنا یا انہیں چلانا مشکل ہو سکتا ہے۔

ٹیسلا اور شاؤمی سمیت 11 میں سے 9 کار ساز کمپنیاں ہینڈلز کی نشاندہی کے لیے گاڑیوں میں وارننگ لیبلز مفت نصب کریں گی، جبکہ زیادہ تر کمپنیاں اوور دی ایئر (او ٹی اے) سافٹ ویئر اپ ڈیٹس بھی فراہم کریں گی۔

یہ وسیع پیمانے کی مہم ایسے وقت شروع کی گئی ہے جب بیجنگ الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کی نگرانی مزید سخت کر رہا ہے اور حفاظتی تقاضوں میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی آٹو مارکیٹ میں قیمتوں کی شدید مسابقت کے دوران کار ساز کمپنیاں نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرا رہی ہیں۔

چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن (ایس اے ایم آر) کے بیان کے مطابق ٹیسلا 25 ستمبر سے چین میں تیار اور درآمد کی گئی 29 لاکھ 80 ہزار ماڈل 3، ماڈل وائی، ماڈل ایس اور ماڈل ایکس گاڑیاں واپس منگوائے گی۔

بیان کے مطابق امریکی کار ساز کمپنی نے بتایا کہ شدید تصادم اور برقی نظام میں خرابی کے بعد مکینیکل ایمرجنسی ڈور ریلیز ہینڈلز کی شناخت مشکل ہو سکتی ہے، جس کے باعث گاڑی میں موجود افراد کے باہر نکلنے یا امدادی کارکنوں کے اندر پہنچنے میں رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔

ٹیسلا کے اصلاحی اقدام میں وارننگ لیبلز کی تنصیب اور او ٹی اے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ شامل ہے، جو تصادم کے بعد گاڑی کی کھڑکیوں کو خودکار طور پر نیچے کر دے گا۔

ایس اے ایم آر کو جمع کرائی گئی کمپنیوں کی دستاویزات کے مطابق ٹیسلا، شاؤمی، لیپ موٹر، ایکس پینگ، زییکر اور لنک اینڈ کو سمیت کم از کم چھ کار برانڈز نے جمعے کو اپنی تاریخ کی سب سے بڑی گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا۔

چین 2027 سے چھپے ہوئے یا ’’ہڈن‘‘ ڈور ہینڈلز پر پابندی عائد کرنے جا رہا ہے، یوں وہ ٹیسلا کی مقبول بنائی گئی اور مقامی الیکٹرک گاڑی سازوں میں بڑے پیمانے پر اپنائی جانے والی اس طرزِ ڈیزائن کو مرحلہ وار ختم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔

اس ڈیزائن میں چابی کے ریموٹ، اسمارٹ فون یا دبانے سے فعال ہونے والے میکانزم کے ذریعے گاڑی کے دروازے کھولے جا سکتے ہیں۔ تاہم ہنگامی حالات میں ان ہینڈلز تک رسائی مشکل ہونے کے خدشات کے باعث چین اور امریکا میں انہیں ریگولیٹری جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

Comments

200 حروف