کاروبار اور معیشت
سونے کی اونچی اڑان جاری، فی تولہ 5200 روپے مہنگا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 52 ڈالر کے اضافے سے 4547 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 52 ڈالر کے اضافے سے 4547 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4458 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 13700 روپے کے نمایاں اضافے سے 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 210 روپے کے اضافے سے 7379 روپے ہوگئی۔


Comments