BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

این بی پی کے صدر رحمت علی حسنی کی مدتِ ملازمت ختم

  • لسٹڈ بینک نے اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کردیا
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رحمت علی حسنی کی مدتِ ملازمت جمعہ کو ختم ہوگئی۔

لسٹڈ بینک نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ این بی پی کے صدر رحمت علی حسنی کی مدتِ ملازمت آج یعنی 21 اگست 2026 کو ختم ہوگئی ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں حکومت نے رحمت علی حسنی کو نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے مزید دو ہفتوں کے لیے دوبارہ تعینات کیا تھا۔

جولائی 2023 میں وزارتِ خزانہ نے رحمت علی حسنی کا نام نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر/سی ای او کے عہدے کے لیے تین سال کی مدت کے لیے وفاقی کابینہ کو بطور مرکزی امیدوار تجویز کیا تھا۔

حکومت نے اگست 2023 میں انہیں باضابطہ طور پر نیشنل بینک آف پاکستان کا صدر مقرر کیا تھا۔

رحمت علی حسنی 2010 سے این بی پی سے وابستہ ہیں اور وہ انویسٹمنٹ بینکنگ، کارپوریٹ بینکنگ اور ترجیحی شعبوں کو قرضوں کی فراہمی کے شعبوں کی سربراہی کرچکے ہیں۔

رحمت علی حسنی کو پاکستان کے مختلف اداروں میں معاشی تحقیق، کیپیٹل مارکیٹس، انویسٹمنٹ بینکنگ، ٹریژری اور کریڈٹ مارکیٹس کے شعبوں میں 25 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔

وہ مالی منڈیوں کے ماہر ہیں اور امریکی یونیورسٹی سے ڈویلپمنٹ بینکنگ میں ایم اے کی ڈگری رکھتے ہیں۔

Comments

200 حروف