دنیا
مغربی الاسکا میں چارٹر طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک
- طیارے نے اینکریج انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کی تھی اور اس کی منزل کیپ نیونہم تھی۔
مغربی الاسکا میں جمعرات کو ایک دور افتادہ فوجی ریڈار سائٹ کے قریب چارٹر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی فوج کی الاسکا کمانڈ نے یہ اطلاع دی۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان کے مطابق اینکریج میں قائم ایئر چارٹر کمپنی سیکیورٹی ایوی ایشن کا آپریٹ کردہ سیسنا 441 طیارہ الاسکا کے کیپ نیونہم ایل آر آر ایس ایئرپورٹ کے مغرب میں تقریباً دوپہر 12:15 بجے حادثے کا شکار ہوا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ طیارے نے اینکریج انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کی تھی اور اس کی منزل کیپ نیونہم تھی۔
کیپ نیونہم کی تنصیب دور دراز ریڈار سائٹس کے ایک نیٹ ورک کا حصہ ہے، جو الاسکا کی فضائی حدود اور اس کی سرحدوں کے ساتھ پرواز کرنے والے طیاروں کی نگرانی کرتا ہے۔


Comments