BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

کمزور امریکی ڈالر، سونا مسلسل تیسرے ہفتہ وار اضافے کی جانب گامزن

  • جمعہ کواسپاٹ گولڈ کی قیمت معمولی تبدیلی کے ساتھ 4,514.23 ڈالر فی اونس رہی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں جمعہ کو بڑی حد تک مستحکم رہیں تاہم کمزور امریکی ڈالر اور طویل مدتی امریکی ٹریژری بانڈز کی پیداوار محدود رکھنے کی امریکی محکمہ خزانہ کی کوششوں کے باعث سونا مسلسل تیسرے ہفتے اضافے کی جانب گامزن رہا۔

جمعہ کواسپاٹ گولڈ کی قیمت معمولی تبدیلی کے ساتھ 4,514.23 ڈالر فی اونس رہی۔ گزشتہ سیشن میں سونے کی قیمت جون کے اوائل کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ رواں ہفتے سونے کی قیمت میں تقریباً 3.2 فیصد اضافہ ہوا۔ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 4,571.20 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔

امریکی ڈالر مسلسل دوسرے ہفتے کمی کی جانب گامزن ہے، جس کے باعث دیگر کرنسیوں کے حامل خریداروں کے لیے ڈالر میں قیمت والے سونے سمیت اجناس نسبتاً سستی ہوجاتی ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے جمعرات کو کہا کہ حکومت امریکی ٹریژری بانڈز کی دوبارہ خریداری مزید بڑھا سکتی ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ آئندہ سہ ماہی میں طویل مدتی سیکیورٹیز کی بائی بیکس کا حجم دگنا کرکے ہر آپریشن کے لیے کم از کم 4 ارب ڈالر کردیا جائے گا۔

دریں اثنا دو امریکی فیڈرل ریزرو حکام نے خبردار کیا کہ محکمہ خزانہ کی قرض مینجمنٹ پالیسی میں تبدیلیاں مرکزی بینک کے مالیاتی پالیسی فیصلوں پر اثر انداز ہوسکتی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواستیں دینے والے امریکیوں کی تعداد میں معمولی کمی ہوئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی میں روزگار میں اچانک کمی کے باوجود لیبر مارکیٹ مستحکم ہے۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق مارکیٹ ستمبر میں فیڈ کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کے 64 فیصد جبکہ شرح بڑھانے کے 36 فیصد امکان کی توقع کررہی ہے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی 68.03 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی، پلاٹینم 1.1 فیصد اضافے سے 1,846.29 ڈالر جبکہ پیلاڈیم 1,333.11 ڈالر پر برقرار رہا۔ تینوں دھاتیں بھی ہفتہ وار اضافے کی جانب گامزن ہیں۔

Comments

200 حروف