BR100 Decreased By (-0.78%)
BR30 Decreased By (-1.54%)
KSE100 Decreased By (-0.71%)
KSE30 Decreased By (-0.7%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.08 Decreased By ▼ -0.27 (-0.89%)
CNERGY 12.89 Decreased By ▼ -0.23 (-1.75%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.50 Decreased By ▼ -4.95 (-2.57%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.99 Decreased By ▼ -0.80 (-1.52%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 304.95 Decreased By ▼ -1.15 (-0.38%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.97 Decreased By ▼ -0.19 (-1.87%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.43 Decreased By ▼ -1.73 (-1.86%)
OGDC 312.80 Decreased By ▼ -3.93 (-1.24%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.64 Decreased By ▼ -0.04 (-0.27%)
PIOC 240.94 Decreased By ▼ -2.27 (-0.93%)
PPL 220.85 Decreased By ▼ -6.06 (-2.67%)
PRL 91.00 Decreased By ▼ -2.02 (-2.17%)
SNGP 90.95 Decreased By ▼ -0.89 (-0.97%)
SSGC 23.21 Decreased By ▼ -0.60 (-2.52%)
TELE 7.57 Decreased By ▼ -0.23 (-2.95%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.21 Decreased By ▼ -0.35 (-0.62%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

پاکستان کا بھارت میں امریکی سفیر کے کشمیر سے متعلق تبصرے پر امریکا کو ڈیمارش

  • مقبوضہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی تصفیہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا باقی ہے، دفتر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے بدھ کو اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو طلب کرکے بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور کے مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق ’’حقائق کے منافی‘‘ بیان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈیمارش جاری کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفارت کار کو گور کے غیر قانونی طور پر بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کے دوران دیے گئے بیان پر وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔

پاکستان نے ’’مقبوضہ جموں و کشمیر‘‘ کو ’’بھارت کا حصہ‘‘ قرار دینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے دوٹوک الفاظ میں مسترد کردیا۔ پاکستان نے واضح کیا کہ یہ خطہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، جس کے حتمی تصفیے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا باقی ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی سفیر کا بیان جموں و کشمیر کے تنازع پر امریکا کے دیرینہ اور دستاویزی مؤقف کی نفی کرتا ہے اور واشنگٹن کی بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور سے وابستگی سے بھی متصادم ہے۔

پاکستان نے معرکۂ حق کے بعد جموں و کشمیر کے تنازع کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش کو سراہتے ہوئے امریکی فریق پر زور دیا کہ وہ اس امر کو یقینی بنائے کہ اس کے عوامی بیانات جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کے مطابق ہوں۔

پاکستان نے بدھ کو اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو یہ ڈیمارش پہنچایا۔

Comments

200 حروف