BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

اے سی سی ویمنز ایشیا کپ اور ایشیا گیمز کے لیے ویمنز اسکواڈز کا اعلان

  • پاکستان یکم ستمبر کو تھائی لینڈ، 5 ستمبر کو بھارت اور 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے مدمقابل ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈی پی ورلڈ ویمنز ایشیا کپ 2026 اور 20ویں ایشین گیمز کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ کپتان فاطمہ ثنا دونوں ایونٹس میں ٹیم کی قیادت کریں گی۔ وہ دی ہنڈرڈ میں مصروفیت کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز میں شریک نہیں ہوئی تھیں۔

ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان گروپ اے میں بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ شامل ہے۔ پاکستان یکم ستمبر کو تھائی لینڈ، 5 ستمبر کو بھارت اور 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے مدمقابل ہوگا۔ سیمی فائنلز 10 اور 11 جبکہ فائنل 13 ستمبر کو ہوگا۔

ایشین گیمز میں پاکستان 17 ستمبر کو کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ سے کھیلے گا۔ کامیابی کی صورت میں سیمی فائنل 20 ستمبر جبکہ کانسی اور طلائی تمغوں کے مقابلے 22 ستمبر کو ہوں گے۔

شیڈول :

ایشیا کپ اسکواڈ میں فاطمہ ثنا، منیبہ علی صدیقی، شوال ذوالفقار، گل فیروزہ، نجمہ علوی، سعدیہ اقبال اور دیگر شامل ہیں۔ ایشین گیمز کے لیے عالیہ ریاض، تسمیہ روباب اور حمنہ بلال کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان نے 2010 اور 2014 میں ایشین گیمز میں طلائی تمغے جیتے تھے۔

Comments

200 حروف