BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، 20 افراد جاں بحق

  • زلزلے کے تقریباً تین گھنٹے بعد سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی۔
شائع اپ ڈیٹ

انڈونیشیا کے ساحل کے قریب ہفتے کو 7.7 شدت کا خوفناک زلزلہ آ گیا، آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صبح سویرے آنے والے زلزلے کے بعد جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے کئی علاقوں میں ایک میٹر (تین فٹ) سے کم بلند سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ زلزلے کے تقریباً تین گھنٹے بعد سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی۔

شہر کے ریسکیو ادارے کے سربراہ فتح الرحمٰن نے بتایا کہ بندرگاہی شہر ماؤمِرے کے اطراف امدادی کارکنوں نے 20 افراد کی لاشیں نکالیں جب کہ 6 زخمی افراد زخمی ہوئے ، 2 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

فتح الرحمٰن نے رائٹرز کو بتایا کہ زلزلے کے مرکز کے قریب ترین علاقے ناگے کیو تک امدادی ٹیمیں تاحال نہیں پہنچ سکی ہیں جبکہ وہاں مواصلاتی رابطے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کار کے ذریعے ناگے کیو پہنچنے کی کوششیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ناکام ہوگئیں جبکہ ایک اور ٹیم فیری کے ذریعے وہاں پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔

قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ناگے کیو میں تقریباً 2,000 رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا جبکہ متعدد مکانات، گوداموں اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ حکام نے بعض علاقوں میں ٹریفک کی شدید روانی میں خلل اور بجلی کی بندش کی بھی اطلاع دی ہے۔

مشرقی نوسا تنگارا صوبے کے گورنر ایمانوئل میلکیادس لاکا لینا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کم از کم پانچ افراد سوتے ہوئے عمارتوں کا ملبہ گرنے سے ہلاک ہوئے۔

Comments

200 حروف