BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
کاروبار اور معیشت

پنجاب میں سب سے بڑے سی فوڈ، جھینگا فارمنگ منصوبے کا آغاز

  • پنجاب میں ویلیو چین قائم ہونے کے بعد صوبہ جھینگا برآمدات میں قیادت کرے گا، مریم نواز
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں بلیو اکانومی کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کیلئے اب تک کا سب سے بڑا سی فوڈ اور جھینگا فارمنگ منصوبہ شروع کردیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت پنجاب میں جھینگا فارمنگ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے جس کیلئے جدید ترین اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والی مشینری کے کامیاب تجربات کیے جاچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں جھینگا ایکوا کلچر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.

وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں بشمول بہاولپور، 30 ہزار ایکڑ رقبے پر جھینگا فارمنگ کے منصوبے کی تیاری کی اصولی منظوری دے دی ۔

انہوں نے مظفرگڑھ میں کامیاب تجربات کے بعد سرگودھا میں ٹیکنالوجی پر مبنی جھینگا فارمنگ جلد شروع کرنے کی ہدایت کی اور منصوبے میں نجی شعبے کو مرحلہ وار شامل کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مظفرگڑھ کے علاقے شاہ گڑھ اور علی والا جبکہ سرگودھا کے علاقوں میں جھینگا اور ٹائیگر شرمپ کی آزمائشی پیداوار جاری ہے۔ پنجاب میں 5,500 ایکڑ پر ایک ہزار جھینگا فارمز تیار کیے جا چکے ہیں جبکہ جھینگا اسٹاکنگ اور پیداوار کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے.

غیر ملکی ماہرین کے تعاون سے جھینگا فارمنگ کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پنجاب بھر میں 40 ہزار ممکنہ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

علی والا میں 5,300 ایکڑ رقبے پر سالانہ 28 کروڑ جھینگے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی ہیچری قائم کی جائے گی جس میں 737 تالاب شامل ہوں گے۔

پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جہاں چین، ناروے، انڈونیشیا، ویتنام، ڈنمارک، بھارت اور ایکواڈور کے ماڈلز کی طرز پر جدید ترین مشینری کے ذریعے ایکوا کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

پنجاب کی پہلی ایکوا کلچر اتھارٹی کا قیام صوبے میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔

پنجاب کے پہلے جھینگا فارمنگ منصوبے میں یونیورسٹی گریجویٹس اور مقامی کسانوں کو بھی شامل کیا جا رہا ہے جھینگا فارمنگ کے فروغ سے نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ اس سے ملکی برآمدات میں اضافے میں بھی مدد ملے گی.

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کی بنجر زمین کو جھینگا برآمدات کے مرکز میں تبدیل کیا جائے گا۔ پنجاب میں ویلیو چین قائم ہونے کے بعد صوبہ جھینگا برآمدات میں قیادت کرے گا ۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026


Comments

200 حروف