کھیل
سویانٹیک کی سویٹولینا کے خلاف فتح، ٹورنٹو فائنل میں ریباکینا سے مقابلہ
- یوکرینی کھلاڑی نے پہلے سیٹ کے آخری گیم میں دو سیٹ پوائنٹس بچا کر سویانٹیک کو فتح کے لیے سخت محنت پر مجبور کردیا
پولینڈ کی ایگا سویانٹیک نے یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 1-6، 6-3 سے شکست دے کر ٹورنٹو اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں ان کا مقابلہ عالمی نمبر دو ایلینا ریباکینا سے ہوگا۔
بارش کے باعث میچ ایک گھنٹے سے زائد تاخیر سے شروع ہوا۔ ایگا سویانٹیک نے پہلے سیٹ میں 4-0 کی برتری حاصل کی، تاہم سویٹولینا نے دو سیٹ پوائنٹس بچا کر مقابلہ سخت کیا۔ سویانٹیک نے پہلا سیٹ 6-3 سے جیت لیا۔ یوکرینی کھلاڑی نے دوسرے سیٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 6-1 سے کامیابی حاصل کی، مگر فیصلہ کن سیٹ میں سویانٹیک نے دوبارہ برتری حاصل کی اور 6-3 سے فتح اپنے نام کرلی۔
دوسرے سیمی فائنل میں ریباکینا نے چوتھی سیڈ کوکو گوف کو 5-7، 6-2، 6-2 سے شکست دی۔سویانٹیک رواں سال پہلی بار کسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں، جبکہ ریباکینا تیسرے ٹائٹل کی امیدوار ہیں۔


Comments