BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

کوہِ نور ٹیکسٹائل کا 48 میگاواٹ بیٹری اسٹوریج سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ، 9.34 میگاواٹ سولر پلانٹ بھی لگائے گی

  • بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کی تنصیب مکمل ہونے کے بعد مالی سال 2026-27 کی دوسری سہ ماہی کے آخری ماہ میں کمرشل آپریشنز شروع ہونے کی توقع
شائع اپ ڈیٹ

کوہ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس نے 48.36 میگا واٹ کے بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس) کی تنصیب کی منظوری دے دی ہے جس کے ساتھ 9.34 میگا واٹ کا اضافی سولر پاور پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔

کمپنی نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی نے بتایا کہ بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کی تنصیب مکمل ہونے کے بعد مالی سال 2026-27 کی دوسری سہ ماہی کے آخری ماہ میں اس کے کمرشل آپریشنز شروع ہونے کی توقع ہے۔

کمپنی نے کہا کہ یہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری آپریشنل کارکردگی، پائیداری اور اپنے اسٹیک ہولڈرز کے لیے طویل مدتی قدر کی تخلیق کے سلسلے میں کمپنی کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے اور اس سے توانائی کے اخراجات میں نمایاں بچت متوقع ہے۔

بی ای ایس ایس میں ری چارج ہونے والی بیٹریاں استعمال کی جاتی ہیں جو بجلی ذخیرہ کرتی ہیں جس سے توانائی کے مؤثر انتظام، گرڈ کے استحکام اور قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع کے زیادہ سے زیادہ انضمام میں مدد ملتی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی جدید انرجی انفرااسٹرکچر کا ایک اہم ترین جزو کے طور پر ابھر رہی ہے۔

کوہ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ پاکستان میں کمپنیز ایکٹ 1913 کے تحت رجسٹرڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔

کمپنی کی بنیادی سرگرمی یارن اور کپڑے کی تیاری، کپڑے کی پروسیسنگ اور سلائی اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی تجارت ہے۔

Comments

200 حروف