پیٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا
- نئی قیمتوں کا اطلاق منگل، 4 اگست کیلئے ہوگا
حکومت نے منگل، 4 اگست کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کر دی۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیر کو حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت ان کی ایکس ڈپو قیمتوں پر نظرثانی کی۔

موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 336 روپے 3 پیسے سے کم ہو کر 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 392 روپے 38 پیسے سے کم ہو کر 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
نئی قیمتیں منگل تک نافذ العمل رہیں گی، جو بین الاقوامی تیل کی قیمتوں اور دیگر لاگتی عوامل کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کی حکومتی پالیسی کے مطابق ہیں۔
گزشتہ جائزے میں، حکومت نے جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔


Comments