BR100 Increased By (0.24%)
BR30 Increased By (0.4%)
KSE100 Increased By (0.31%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 58.15 Increased By ▲ 0.46 (0.8%)
BIPL 27.00 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
BOP 33.54 Increased By ▲ 0.15 (0.45%)
CNERGY 10.80 Increased By ▲ 0.19 (1.79%)
DFML 17.75 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 207.61 Increased By ▲ 0.38 (0.18%)
FABL 100.50 Increased By ▲ 0.68 (0.68%)
FCCL 54.30 Increased By ▲ 0.24 (0.44%)
FFL 16.14 Increased By ▲ 0.07 (0.44%)
GGL 22.80 Decreased By ▼ -0.99 (-4.16%)
HBL 304.00 Increased By ▲ 2.70 (0.9%)
HUBC 217.75 Increased By ▲ 0.53 (0.24%)
HUMNL 10.60 Increased By ▲ 0.17 (1.63%)
KEL 7.21 Increased By ▲ 0.02 (0.28%)
LOTCHEM 27.04 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
MLCF 95.17 Decreased By ▼ -0.42 (-0.44%)
OGDC 314.21 Increased By ▲ 0.21 (0.07%)
PAEL 42.34 Increased By ▲ 0.22 (0.52%)
PIBTL 17.11 Increased By ▲ 0.10 (0.59%)
PIOC 268.99 Decreased By ▼ -0.86 (-0.32%)
PPL 216.80 Increased By ▲ 1.65 (0.77%)
PRL 60.40 Increased By ▲ 3.77 (6.66%)
SNGP 102.70 Increased By ▲ 1.78 (1.76%)
SSGC 25.33 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
TELE 8.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.6%)
TPLP 13.60 Increased By ▲ 0.87 (6.83%)
TRG 60.52 Decreased By ▼ -1.28 (-2.07%)
UNITY 9.93 Decreased By ▼ -0.10 (-1%)
WTL 1.20 Increased By ▲ 0.01 (0.84%)
پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

  • ضلع خضدار میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران بارود سے بھری دو گاڑیاں تباہ کر دی گئیں، آئی ایس پی آر
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جمعرات کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے ایک آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک اور بارود سے بھری دو گاڑیاں تباہ کر دیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ”فتنۃ الہندوستان“ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی بارود سے بھری دو گاڑیوں (وی بی آئی ای ڈیز) کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں بارودی گاڑیاں تباہ کر دیں اور چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام مہم کے تحت ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Comments

200 حروف