کھیل
سعودی عرب نے ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے فائنلز کی میزبانی کی تصدیق کر دی
- کوالیفائنگ راؤنڈز کا آغاز 11 اگست کو ہوگا جبکہ لیگ مرحلے کی قرعہ اندازی 18 اگست کو کوالا لمپور میں کی جائے گی اور میچز 14 ستمبر سے شروع ہوں گے
سعودی عرب نے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے بعد اگلے تین ایڈیشنز کے لیے ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے فائنلز کی مستقل میزبانی حاصل کر لی ہے۔
یاد رہے کہ براعظم کے اس سب سے بڑے کلب مقابلے کی تشکیل نو کے بعد سے سعودی عرب پہلے ہی ابتدائی دو ایڈیشنز کی میزبانی کر چکا ہے جہاں جدہ کے کلب الاہلی نے مسلسل دو بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ٹورنامنٹ کے آنے والے ایڈیشن میں لیگ مرحلے کی ٹیموں کی تعداد 24 سے بڑھا کر 32 کر دی گئی ہے جس کے کوالیفائنگ راؤنڈز کا آغاز 11 اگست سے ہوگا جبکہ لیگ مرحلے کی قرعہ اندازی 18 اگست کو کوالا لمپور میں کی جائے گی اور باقاعدہ میچز 14 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ سعودی عرب میں مسلسل میزبانی سے خطے میں فٹ بال کے کھیل کو مزید فروغ ملے گا اور شائقین کو اعلیٰ درجے کے مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔


Comments