کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 4040 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 4040 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 65 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 68 روپے کے اضافے سے 6291 روپے ہوگئی۔


Comments