BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

جنوبی جاپان میں شدید زلزلہ، شاپنگ مال میں دھماکے سے ہلاکتوں کا خدشہ

  • میں ہر ایک سے التجا کرتی ہوں کہ محفوظ مقامات پر منتقلی سمیت اپنی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کریں، جاپانی وزیراعظم ثناء تاکایچی
شائع اپ ڈیٹ

جاپان کے جنوبی صوبے کوماموٹو میں 7.1 شدت کے شدید زلزلے نے تباہی مچا دی، جس سے ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی، سڑکیں پھٹ گئیں اور ایک شاپنگ مال میں دھماکے اور تباہی کے بعد متعدد افراد محصور ہو گئے اور کئی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

جاپانی وزیراعظم ثناء تاکایچی نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ تباہ کاریوں سے نمٹنے اور امدادی فعالیت کے لیے 3,600 فوجیوں کو متحرک کر دیا گیا ہے جبکہ 3 لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر امدادی کیمپوں میں منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔زلزلے کے فوراً بعد شاپنگ مال میں ہونے والے دھماکے اور عمارت گرنے سے کئی افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ این ایچ کے کے مطابق 50 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث بلٹ ٹرین سروس معطل، کوماموٹو ایئرپورٹ کا رن وے بند اور ٹیلی مواصلات کا نظام متاثر ہوا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی چپ ساز کمپنی ٹی ایس ایم سی اور سونی نے اپنے کارخانوں سے عملے کو محفوظ جگہوں پر منتقل کر دیا ہے۔

جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق سونامی کی ابتدائی وارننگ اب واپس لے لی گئی ہے، تاہم اگلے ایک ہفتے تک مزید شدید آفٹر شاکس کا خطرہ برقرار رہے گا۔ نیوکلیئر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خطے کے ایٹمی پاور پلانٹس بالکل محفوظ ہیں اور وہاں کسی قسم کی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع نہیں۔

Comments

200 حروف